انتہاپسندی کیخلاف علما مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں:حافظ نعیم
فلسطین و کشمیر کے تنازعات پر قرآن و سنت کی روشنی میں واضح پالیسی کی ضرورت صیہونیت مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا چاہتی ہے :عالمی کانفرنس سے خطاب
استنبول (این این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کو اندرونی اختلافات، فرقہ واریت، انتہاپسندی، عدم برداشت اور تکفیری نظریات سے محفوظ رکھنے کے لیے دنیا بھر کے علما کرام کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنازعات کا خاتمہ ، مکالمے ، باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے تحفظ سے ہی ممکن ہے ،صیہونیت امتِ مسلمہ کے اختلافات سے فائدہ اٹھا کر مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا چاہتی ہے ، ہمیں اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔ استنبول میں اتحادالعالمی للعلما المسلمین کے زیراہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا فلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر قرآن و سنت کی روشنی میں واضح پالیسی کی ضرورت ہے جبکہ دنیا بھر میں آباد مسلم اقلیتوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کی اجتماعی آواز مؤثر بنانے کے لیے عالمی پلیٹ فارم قائم کیا جانا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments