امریکا نے ایچ آئی وی سے بچاؤ کے سستے انجیکشن کی منظوری دیدی

امریکا نے ایچ آئی وی سے بچاؤ  کے سستے انجیکشن کی منظوری دیدی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ایچ آئی وی سے بچاؤ کیلئے سال میں دو مرتبہ لگائے جانے والے انجیکشن کے کم قیمت متبادل کی منظوری دے دی۔

 اس پیش رفت سے کم آمدنی والے ممالک میں بھی جدید دوا کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ بھارتی دوا ساز کمپنی ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز اور عالمی صحت کے ادارے یونیٹ ایڈ نے پیر کو منظوری کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی نے لیناکاپاویر کا جنیرک ورژن تیار کیا ہے ، جو ایچ آئی وی سے بچاؤ کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔ اس دوا کی کم قیمت تیاری سے غریب ممالک میں علاج اور احتیاطی سہولیات تک رسائی بہتر ہونے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...