امریکا:ووٹرز کو تکنیکی مسائل اور خراب موسم کے باعث مشکلات

 امریکا:ووٹرز کو تکنیکی مسائل اور  خراب موسم کے باعث مشکلات

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں مڈٹرم انتخابات میں پولنگ کے دوران مختلف ریاستوں میں ووٹرز کو تکنیکی مسائل اور۔۔۔

 خراب موسم کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی کے متعدد پولنگ سٹیشنز پر موجود ووٹنگ مشینوں نے تکنیکی خرابی کے باعث بیلٹ پیپرز قبول نہیں کئے ۔کئی دیگر ریاستوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور طوفان نے بھی انتخابی عمل کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ فلوریڈا میں سیلابی صورتحال کے باعث کم از کم 18 پولنگ سٹیشنز کو دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا ۔ اوکلاہوما میں بگولے سے کمیونٹی سنٹر کو شدید نقصان پہنچااور پولنگ سٹیشن کی جگہ تبدیل کرنی پڑی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...