ملازمت کا جعلی انٹرویو 17 کھرب کی ڈیجیٹل چوری کا سبب :تحقیقاتی رپورٹ
پیر س (نیوز ایجنسیاں )دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر (تقریباً 17 کھرب 64 ارب پاکستانی روپے ) کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری کا منصوبہ کئی ماہ تک تیار کیا گیا۔۔۔
ہیکرز نے کمپنی کے انجینئروں کو نشانہ بنایا اور جعلی ملازمت کے انٹرویو کے ذریعے ایک ملازم کے کمپیوٹر میں نقصان دہ سافٹ ویئر داخل کردیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بائنانس کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہیکرز نے ستمبر میں ایک انجینئر کو فرضی کمپنی میں ملازمت کی پیشکش کی، آن لائن انٹرویو لیا اور کوڈنگ کا کام بھیجا۔ اسے کھولنے سے انجینئر کا کمپیوٹر ہیک ہوگیا۔ بعد ازاں حملہ آوروں نے کمپنی کے اندرونی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹول کی مدد سے مزید دو انجینئروں کے کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments