ایران پر ممکنہ ایٹمی حملہ،پاکستان اور افغانستان متاثر ہوسکتے :امریکی پروفیسر
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی پروفیسر کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ایٹمی حملے سے ۔۔۔
پاکستان اور افغانستان بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ پروفیسر رابرٹ پیپ نے ایران کے پک ایکس ماؤنٹین (کوہ کولنگ) پر ممکنہ ایٹمی حملے کے اثرات سے متعلق نقشہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے مغربی اور شمالی علاقوں تک تابکاری پھیلنے کا امکان ظاہرکیا گیاہے ۔پروفیسر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھی ایران سے ملحقہ علاقوں سمیت مختلف حصے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ حملے کے اثرات بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments