برطانوی بادشاہ نے غلاموں کی تجارت کو انسانیت کیخلاف بدترین ظلم قرار دیدیا
سینٹ جانز(اے ایف پی)برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم نے بحر اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت کو انسانیت کے۔۔
خلاف بدترین ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلامی کی تاریخ آج بھی دولتِ مشترکہ کے متعدد ممالک پر سایہ فگن ہے ۔ انٹیگوا و باربوڈا میں دولتِ مشترکہ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غلامی کے تاریخی باب پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ادھر برطانوی رہنما اینڈی برنہم نے برطانیہ کے غلاموں کی تجارت میں کردار پر باضابطہ معافی مانگنے کے معاملے پر دولت مشترکہ رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments