نیپال میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ، بھارتی سیاح ہلاک
کٹھمنڈو(اے ایف پی)نیپال کے ایورسٹ ریجن میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔۔
، حادثے میں ایک بھارتی سیاح ہلاک اور نیوزی لینڈ کا شہری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ منگل کی صبح ضلع سولکھمبو میں برف سے ڈھکے مقام پر پیش آیا، جہاں فش ٹیل ایئر اور ایئر ڈائنیسٹی کے ہیلی کاپٹر اترنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ دونوں ہیلی کاپٹروں کے پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments