بنگلہ دیش :گارمنٹس ورکرز کے احتجاج کا چوتھا روز، فوج تعینات

بنگلہ دیش :گارمنٹس ورکرز کے احتجاج کا چوتھا روز، فوج تعینات

جھڑپوں میں 58 اہلکار ، کئی مظاہرین زخمی،670 فیکٹریوں میں کام متاثر

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے گارمنٹس ورکرز کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ کے صنعتی علاقوں میں نیم فوجی دستے تعینات کردئیے گئے ۔ مظاہرین نے حکومتی اپیل کے باوجود فیکٹریوں میں واپسی سے انکار کردیا۔ مزدوروں نے کم از کم ماہانہ اجرت 12 ہزار 500 سے بڑھا کر 30 ہزار ٹکا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق جھڑپوں میں 58 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ متعدد مظاہرین بھی زخمی ہوئے ۔ صنعتی نمائندوں کے مطابق احتجاج کے باعث 670 سے زائد فیکٹریوں میں کام متاثر ہوا ہے ۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ خوراک، رہائش، ٹرانسپورٹ، علاج اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں نے قوت خرید متاثر کردی ہے ۔ بنگلہ دیش دنیا کا دوسرا بڑا ملبوسات برآمد کرنے والا ملک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...