امریکی ریاست آئیووا میں گورنرڈیموکریٹ ایوان میں ری پبلکنز کی اکثریت

امریکی ریاست آئیووا میں گورنرڈیموکریٹ  ایوان میں ری پبلکنز کی اکثریت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست آئیووا سے ایک ایسا حیران کن انتخابی نتیجہ سامنے آیا ہے ، جس نے سب کو چونکا دیا ہے ، راب سینڈ نے آئیووا کے گورنر کا معرکہ سر کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کو 20 سال بعد فتح دلادی،

لیکن کہانی میں ایک بہت بڑا ٹویسٹ ہے ، گورنر تو ڈیموکریٹ بن گیا، مگر ریاست کی اسمبلی کے دونوں ایوانوں پر اب بھی ری پبلیکن پارٹی کا قبضہ ہے ۔سیاست کی زبان میں اسے کہتے ہیں ڈیوائڈ ڈ گورنمنٹ ۔ اب ہوگا یہ کہ ریاست کا کوئی بھی نیا قانون ہو یا سالانہ بجٹ نیا ڈیموکریٹ گورنر ری پبلیکن اسمبلی کی مرضی کے بغیر ایک ڈالر بھی پاس نہیں کروا سکے گا اور اسمبلی گورنر کے دستخط کے بغیر کوئی قانون نہیں بنا سکے گی۔ یعنی اب آئیووا کو چلانے کے لیے سیاسی مخالفین کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور سمجھوتا کرنا ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...