نیلا سونامی اور زبردست نیلی لہر
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبارات نے وسط مدتی انتخابات کو نیلا سونامی اور زبردست نیلی لہرکے عنوان سے رپورٹ کیا ہے ۔
نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں کہا گیا ہے کہ غصے میں بھرے ووٹرز ٹرمپ کے دور کے خاتمے کے آغاز کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ نے اپنے پہلے صفحے پر سرخی لگائی ’’ووٹروں کا جھکاؤ ڈیموکریٹس کی جانب۔‘‘ اخبار کے مطابق یہ جماعت ٹرمپ کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے عزم کے ساتھ کیپیٹل ہل میں اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار ہے ۔نیویارک پوسٹ نے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی زبردست کامیابی کے بعد اپنے صفحئہ اول پر ’’نیلا سونامی‘‘ کی سرخی لگائی۔لاس اینجلس ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ڈیموکریٹس نے ’’حیران کن نیلی لہر‘‘ کے ذریعے کانگریس کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔بوسٹن گلوب نے اپنی مرکزی سرخی میں لکھا ’’ٹرمپ کو بھرپور طریقے سے مسترد کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار۔‘‘
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments