پیراگوئے :بینکنگ بحران ، صدر مستعفی

پیراگوئے :بینکنگ  بحران ، صدر مستعفی

اسونسیون، پیراگوئے (اے ایف پی) پیراگوئے کے صدر سانتیاگو پینا نے بینکنگ بحران اور عوامی احتجاج کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

مرکزی بینک نے شدید سرمائے کی کمی کے باعث یوینو بینک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا، جس کے نتیجے میں تقریباً 30 لاکھ کھاتہ دار اپنی رقوم تک رسائی سے محروم ہوگئے ۔ اپوزیشن نے صدر پر بینک کو خصوصی رعایتیں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مواخذے کی تحریک پیش کی تھی۔ صدر نے عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔ ان کے استعفے کے بعد نائب صدر پیڈرو الیانا صدارت سنبھالیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...