غزہ :اسرائیلی فائرنگ ،بمباری خاتون سمیت 5افراد شہید
غزہ سٹی(اے ایف پی)غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور فضائی حملوں کے نتیجے میں خاتون اور 12 سالہ لڑکے سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے ۔
وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا مارا گیا، الزوایدہ کے قریب دو افراد فضائی حملوں کا نشانہ بنے ۔ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں بھی فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہوئی۔ غزہ شہر کے مغرب میں ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments