صومالیہ:صدر کی مدت میں توسیع غیرآئینی قرار، چیف جسٹس کی برطرفی مسترد
موغادیشو (اے ایف پی) صومالیہ کی سپریم کورٹ نے صدر حسن شیخ محمود کی مدت صدارت میں ایک سالہ توسیع کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
جمعرات کو جاری فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے مارچ میں منظور کی گئی آئینی ترامیم کا اطلاق موجودہ صدارتی مدت پر نہیں ہوگا۔ ان ترامیم کے تحت صدر کی مدت چار سے بڑھا کر پانچ سال کی گئی تھی۔ دوسری جانب صدر محمود نے چیف جسٹس کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو بھی مسترد کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments