ٹرمپ انتظامیہ کا احتساب،عوامی ریلیف ، ڈیموکریٹس کا نیا ایجنڈا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کواپنے انتخابی وعدوں مہنگائی میں کمی اورٹرمپ انتظامیہ کے احتساب کا چیلنج درپیش ہے۔
ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز نے نے ‘ٹرمپ کارٹیل’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کا استحصال کرنے والے یا ان سے لوٹ مار کرنے والے افراد مزید نہیں چھپ سکیں گے اور ان کا احتساب کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت عوامی مسائل، خاص طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور حکومتی احتساب پر توجہ دے گی،ایوانِ نمائندگان کا کام ٹرمپ انتظامیہ کی توسیع بننا نہیں بلکہ امریکی عوام کی نمائندگی کرنا ہے ، انہوں نے سپیکر شپ کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کر دیا ہے ، اگر وہ منتخب ہو جاتے ہیں تو امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام سپیکر بن جائیں گے گا، اپنی جماعت کے ارکان کے نام خط میں جیفریز نے کہا کہ ڈیموکریٹس نے اقلیت میں رہتے ہوئے بھی کامیابیاں حاصل کیں اور اب عوام کی مطلوبہ بڑی تبدیلیاں لانے کا وقت آ گیا ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کو ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو محکمہ دفاع کی فنڈنگ محدود کرنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ، مشی گن سے ڈیموکریٹک پارٹی کے نو منتخب سینیٹر عبدل السید نے امریکی چینل میں اپنی کامیاب انتخابی مہم کے بارے میں گفتگو کی،عبدل السید نے کہا کہ اگر امریکی صدر ‘پیسہ عوام کی جیبوں میں پہنچانے اور میڈی کیئر فار آل’ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو وہ اُن کے ساتھ اور ‘ہر اُس شخص کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں جو ایسا کرنا چاہتا ہو،انھوں نے کہا کہ میری انتخابی مہم کا مقصد بنیادی حقوق، نوکریوں اور اتنی آمدنی تھی جس سے گھر کا خرچ چل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments