امریکی تاریخ میں پہلی بار ایوانِ نمائندگان میں 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین منتخب

امریکی تاریخ میں پہلی بار  ایوانِ نمائندگان میں 100 سے  زائد ڈیموکریٹ خواتین منتخب

واشنگٹن(این این آئی) امریکا کے 3 نومبر 2026 کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی خواتین نے تاریخ رقم کردی۔

پہلی بار 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہوئی ہیں، جس کے بعد امریکی کانگریس کے ایوانِ زیریں میں خواتین کی نمائندگی ایک نئے سنگِ میل تک پہنچ گئی ہے ۔کامیاب ہونے والی خواتین میں نیویارک سے الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز، مشی گن سے رشیدہ طلیب اور منی سوٹا سے الہان عمر بھی شامل ہیں۔وسط مدتی انتخابات میں خواتین نے گورنر کے عہدوں پر بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ڈیموکریٹک ویمنز کاکس کے مطابق 2016 کے بعد سے ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹ خواتین کی نمائندگی میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...