’’ٹرمپ فیملی کاروبارکی جانچ پاکستان کیلئے اچھی خبر نہیں ہوگی ‘‘
کانگریس پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول ، اثرات ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی سفارتکاری پر پڑسکتے پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ سے تجارتی روابط پر خاصا انحصار کیا:امریکی تجزیہ کار کوگلمین
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی ایشیا کے امور پر نظر رکھنے والے امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ کانگریس پر ڈیموکریٹس کے متوقع کنٹرول کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے کاروباری معاملات کی جانچ پڑتال میں اضافہ ہو سکتا ہے ، جس کے اثرات ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی سفارتکاری پر بھی پڑ سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تبصرے میں مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کے پاکستان کیلئے بھی منفی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں،ایسی صورتحال پاکستان کیلئے اچھی خبر نہیں ہوگی، کیونکہ پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کاروباری اور تجارتی روابط پر خاصا انحصار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments