کیوبا :ہوانا کے پارک میں قائداعظم کا کانسی کا مجسمہ نصب
ہوانا (اے پی پی)کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے پارک میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے کانسی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔۔۔
ہوانا میں پاکستان کے سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ ولادت کی تقریبات کے سلسلے میں ہوانا کے ایک مقامی پارک میں قائداعظم کا کانسی سے تیار کردہ مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس کی باقاعدہ نقاب کشائی کی گئی،تقریب میں کیوبا کے ارکانِ پارلیمنٹ، معزز شخصیات، بڑی تعداد میں سفیروں اور سفارتی کور کے نمائندوں ،پاکستانی طلبہ نے شرکت کی،تقریبِ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر شہباز ایم ملک نے پاکستان کے قیام کے لیے قائداعظم کی انتھک جدوجہد اور بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments