ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق

ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر  گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق

استنبول(اے ایف پی) ترکیہ کے مشرقی علاقے ملاتیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر ایس 70 تھا، جس میں 4 اہلکار سوار تھے ۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...