بنگلہ دیش میں مزدوروں کا احتجاج 100 سے زائد گارمنٹس فیکٹریاں بند
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر احتجاج کے باعث جمعرات کو درجنوں گارمنٹس فیکٹریاں بند رہیں۔
فیکٹری مالکان نے ہڑتال کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے پر غور شروع کردیا ہے ،مالکان نے ’’کام نہیں تو تنخواہ نہیں‘‘ کی پالیسی اپنانے کا عندیہ دیا ہے ۔۔ مزدور ماہانہ اجرت 12 ہزار 500 ٹکے سے بڑھا کر 30 ہزار ٹکے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 100 سے زائد فیکٹریاں بند ہوئیں۔ اجرت میں اضافے کا حتمی اعلان دسمبر میں متوقع ہے ، جبکہ نئی شرح جنوری سے نافذ ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments