تعلیمی سند کاتنازع،انڈونیشیا کے نائب صدر مستعفی
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے نائب صدر جبران راکابومنگ راکا نے ہائی سکول کی ڈگری سے متعلق تنازع کے باعث جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
39 سالہ جبران کی بیرون ملک سے حاصل کردہ تعلیمی سند سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ کالعدم قرار دے دی تھی، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر پرابووو سوبیانتو اور پارلیمنٹ کو پیش کیا۔ صدر نے استعفیٰ قبول کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر نے قوم اور عوام کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments