پیراگوئے :بینک بحران کی تحقیقات صدر کی سرکاری رہائشگاہ پر چھاپہ

پیراگوئے :بینک بحران کی تحقیقات  صدر کی سرکاری رہائشگاہ پر چھاپہ

اسونسیون(اے ایف پی)پیراگوئے میں یوینو بینک کے مالی بحرانکی تحقیقات کے سلسلے میں جمعرات کو صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔

 استغاثہ کے مطابق کارروائی سابق صدر سینتیاگو پینا کے خلاف جاری تحقیقات کا حصہ ہے ، جنہیں رواں ماہ عہدے سے ہٹانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے صدارتی اثرورسوخ کے ذریعے سرکاری رقوم بینک میں منتقل کروائیں اور اس کے مالی مسائل چھپائے ۔ جمعرات کو مرکزی بینک کے ایک عہدیدار ہولگر انسفران کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ یوینو بینک کے انہدام سے ملک کی تقریباً نصف آبادی اپنے کھاتوں تک رسائی سے محروم ہوگئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...