شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا زیر تعمیر جدید بحری اڈے کا دورہ
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے مشرقی ساحل پر زیرِ تعمیر جدید بحری اڈے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
کم جونگ اُن نے منصوبے کو ملکی سلامتی اور بحری خودمختاری کے دفاع کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بحری اڈہ اعلیٰ معیار کے ساتھ ہر صورت مکمل کیا جائے ۔ شمالی کوریا اپنی بحریہ کو جدید بنانے کیلئے 10 ہزار ٹن وزنی جنگی جہاز اور جوہری ہتھیاروں سے لیس بحری بیڑہ تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments