تاریخی کامیابی:امریکی ریاست مسی سپی سے پہلی بار سیاہ فام ڈیموکریٹ سینیٹر منتخب

تاریخی کامیابی:امریکی ریاست مسی سپی  سے پہلی بار سیاہ فام ڈیموکریٹ سینیٹر منتخب

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ریاست مسی سپی میں ڈیموکریٹک امیدوار سکاٹ کولم نے سینیٹ کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کردی۔

وہ گزشتہ 140 سال سے زائد عرصے میں ریاست سے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام سینیٹر بن گئے ہیں۔43 سالہ سکاٹ کولم نے ری پبلکن سینیٹر سنڈی ہائیڈ سمتھ کو شکست دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کولم نے 49فیصد جبکہ ان کی حریف نے 48فیصد ووٹ حاصل کیے ۔ اس کامیابی کے بعد امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی نشستیں بڑھ کر 55 ہوگئی ہیں جبکہ ری پبلکنز کے پاس 44 نشستیں ہیں۔ الاسکا کی ایک نشست کا نتیجہ ابھی باقی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...