بھارتی فضائیہ کا افسر حساس جنگی راز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار
نئی دہلی (آئی این پی )دہلی پولیس نے بھارتی فضائیہ کے ایک ونگ کمانڈر کو مبینہ طور پر غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسی سے جڑے ایک جاسوس کو انتہائی حساس فوجی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے یہ معلومات مبینہ طور پر عریاں تصاویر کے بدلے شیئر کیں، جس سے ملک کی دفاعی تیاریوں اور قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔پولیس کی چارج شیٹ کے مطابق ملزم نے رواں برس 12 جنوری سے یکم اپریل کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے ایک غیر ملکی ایجنسی کے ایجنٹ سے رابطہ رکھا، جس نے خود کو خاتون ظاہر کیا۔اس دوران بھارتی فضائیہ کے اس مبینہ افسر نے کلاسیفائیڈ فوجی معلومات شیئر کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments