کروشیا:طبی عملے کاتشدد ،نفسیاتی مریض ہلاک ،4مرد نرس گرفتار
زغرب (اے ایف پی)کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں نفسیاتی مریض کرسٹیان یوسیپ پیریس کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
32 سالہ مریض کی ہلاکت کے الزام میں چار مرد نرسوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق نرسوں نے طبی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مریض پر ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی۔ واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں طبی عملے کو مریض کو تشدد کا نشانہ بناتے اور اس کے چہرے پر تکیہ رکھتے دیکھا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments