ٹیسلا کا بغیر ڈرائیور سائبرکیب ذاتی استعمال کیلئے فروخت کرنے کا اعلان
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی کمپنی ٹیسلا نے اپنی بغیر ڈرائیور چلنے والی سائبر کیب گاڑی محدود صارفین کو ذاتی استعمال کیلئے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دو نشستوں والی اس گاڑی میں نہ سٹیئرنگ ہے اور نہ ہی پیڈل۔ کمپنی کے مطابق اس کی ابتدائی قیمت 29 ہزار 990 ڈالر ہوگی، جبکہ ماہانہ 299 ڈالر آٹونومی سبسکرپشن بھی لازمی ہے ۔ خریداروں کو ایک ہزار ڈالر ناقابلِ واپسی پیشگی رقم جمع کرانا ہوگی۔ امریکی حکام پہلے ہی گاڑی کے حفاظتی معیار اور قانونی تقاضوں سے متعلق تحقیقات شروع کر چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments