امریکا کی یوکرین کو نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس کا علاقہ چھوڑنے کی تجویز
کیف (اے ایف پی)یوکرین کے صدر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پہلی بار نیٹو کی رکنیت کے بدلے یوکرین کو ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کرنے کی تجویز دی ہے۔
ان کے مطابق ابوظہبی میں روس اور یوکرین مذاکرات کے دوران توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی جنگ بندی کی روسی فریق نے مخالفت کی۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین نیٹو اور یورپی یونین سے سکیورٹی ضمانتوں پر بات کر رہا ہے ، تاہم کسی بھی فیصلے میں عوام کی رائے شامل کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments