امریکا :فضائی بحران مزید ایک روز جاری رہنے کا خدشہ
ٹرمپ نے بحران کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو قرار دیا
نیویارک (اے ایف پی)امریکا میں فضائی ٹریفک کا بحران مزید ایک روز جاری رہنے کا خدشہ ہے ، جس کے باعث پروازوں کا نظام معمول پر آنے میں تاخیر ہوگئی۔ امریکی حکام کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول کے مواصلاتی نظام کی اپ گریڈیشن میں خرابی کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں اور ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ۔ امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا ہے کہ پروازوں کا نظام اتوار کو جزوی طور پر بحال ہوجائے گا، تاہم مکمل معمول پر آنے میں پیر تک وقت لگ سکتا ہے ۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ برائن بیڈفورڈ نے بتایا کہ جمعہ کو 12 ہزار جبکہ ہفتے کو 6 ہزار 600 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اتوار کی صبح تک مزید 1200 پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔ ٹرمپ نے ملک بھر میں پروازوں کی کئی گھنٹے معطلی کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے اتوار کو اپنے پہلے بیان میں بائیڈن دور کے فضائی نظام کے انتظام کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے بھاری رقم غیر دانشمندانہ طریقے سے خرچ کی اور پہلے سے خراب نظام کو مزید بگاڑ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments