ایران جنگ کے باعث پٹرول مہنگا، امریکا میں ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی
نیویارک (اے ایف پی)ایران جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے امریکا میں ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہو گیا، جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت میں کمی آئی ہے ۔
آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق ہائبرڈ گاڑیوں کا امریکی مارکیٹ میں حصہ بڑھ کر 16اعشاریہ3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ سال 13 فیصد تھا۔ جاپانی کمپنی ہونڈا نے اوہائیو میں نیا ہائبرڈ پلانٹ لگانے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments