امریکا:محکمہ زراعت ،ایف بی آئی کمپیوٹر سسٹمز پر سائبر حملے
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ زراعت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کمپیوٹر سسٹمز ہیکرز کے سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ زراعت کے کسانوں کو ادائیگیاں کرنے والے نظام کو ہیک کیا گیا جس کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی حاصل کیے جانے کا خدشہ ہے ۔ دوسری جانب ایف بی آئی کے نیشنل کرائم انفارمیشن سنٹر میں بھی ہیکنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ نظام ملک بھر کے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرمانہ ریکارڈ، وارنٹس اور دیگر معلومات فراہم کرتا ہے ۔ ستمبر کے بعد ایف بی آئی پر یہ دوسرا سائبر حملہ ہے ۔ حالیہ ہفتوں میں امریکا کے اہم اداروں میں تکنیکی خرابیوں اور سائبر حملوں نے سکیورٹی خدشات بڑھا دئیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments