امریکا:راؤنڈ اپ سے کینسر کے دعوئوں پر بائر کا 7 ارب 25 کروڑ ڈالر کا تصفیہ منظور

امریکا:راؤنڈ اپ سے کینسر  کے دعوئوں پر بائر کا 7 ارب  25 کروڑ ڈالر کا تصفیہ منظور

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی عدالت نے جرمن کمپنی بائر کی جڑی بوٹیاں تلف کرنے والی دوا راؤنڈ اپ سے کینسر لاحق ہونے کے دعوؤں پر7ارب 25کروڑ ڈالر کے تصفیے کی منظوری دے دی۔

 امریکی ریاست میسوری کے جج ٹموتھی بوئیر نے تصفیے کو حتمی قرار دیتے ہوئے دستخط کردئیے ۔ معاہدے کے تحت ہزاروں متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ عالمی ادارہ برائے تحقیق سرطان اس دوا کے بنیادی جزو گلائفوسیٹ کو ممکنہ سرطان پیدا کرنے والا مادہ قرار دیتا ہے تاہم بائر دوا کو محفوظ قرار دیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...