اٹلی:مافیا مخالف جج کے قتل کی تحقیقات میں نامزد سابق پولیس سربراہ کی خودکشی
روم(اے ایف پی،رائٹرز)اٹلی کے سابق پولیس سربراہ جیانی ڈی جینارو نے خودکشی کرلی۔ وہ 1992 میں مافیا مخالف ایک اعلیٰ جج کے قتل کی تحقیقات میں مبینہ طور پر رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کے الزام میں زیر تفتیش تھے۔
78 سالہ ڈی جینارو 2000 سے 2007 تک اٹلی کے قومی پولیس سربراہ رہے ۔ انہوں نے 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں سسلی کی مافیا تنظیم کوسا نوسٹرا کے خلاف کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ایک ہفتہ قبل پراسیکیوٹرز نے انہیں گھر میں نظر بند کرنے کی درخواست کی تھی۔ یہ درخواست 1992 میں پالرمو میں ہونے والے کار بم دھماکے کی تحقیقات میں مبینہ رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں کے الزام کی تحقیقات کے سلسلے میں دی گئی تھی۔ دھماکے میں مافیا مخالف جج پاؤلو بورسیلینو اور ان کے ساتھ موجود پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments