برطانیہ:پناہ گزینوں کی آبادکاری کیخلاف ‘بارنہم’’ گاؤں میں علامتی آزادی ریفرنڈم
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے ایک چھوٹے گاؤں برنہم میں ہفتے کو حکومت کی جانب سے سینکڑوں پناہ گزینوں کی آبادکاری کے منصوبے کے خلاف علامتی آزادی ریفرنڈم کرایا گیا۔
حکومت گاؤں کے قریب سابق فضائی اڈے پر 931 تارکین وطن کو ٹھہرانا چاہتی ہے جبکہ گاؤں کی آبادی صرف 584 افراد ہے ۔ ریفرنڈم کا اہتمام مقامی کونسل نے کیا، جس میں شہریوں سے پوچھا گیا کہ آیا وہ جرسی، گرنزی اور آئل آف مین کی طرز پر ولی عہد کے زیرانتظام خودمختار حیثیت چاہتے ہیں۔ ریفرنڈم قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔ مقامی رہنماؤں نے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کی آبادکاری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments