ناروے :طلبا کی تعلیمی صلاحیتیں متاثر سکولز میں درسی کتابیں دوبارہ متعارف

ناروے :طلبا کی تعلیمی صلاحیتیں متاثر سکولز میں درسی کتابیں دوبارہ متعارف

اوسلو(اے ایف پی)ناروے نے طلبا کی پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیتوں میں نمایاں کمی کے بعد سکولز میں ڈیجیٹل آلات کا استعمال محدود کرکے درسی کتابیں دوبارہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 20 برس سے ملک کے تعلیمی اداروں میں کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کے استعمال کو فروغ دیا جارہا تھا۔ ناروے کے وزیر ڈیجیٹلائزیشن نے بتایا کہ سکولز میں سکرینوں کا استعمال مناسب تحقیق کے بغیر بہت تیزی سے متعارف کرایا گیا۔ دارالحکومت اوسلو نے بھی پرائمری سکولز میں ہر طالبعلم کو ڈیجیٹل ڈیوائس فراہم کرنے کی لازمی شرط ختم کردی ۔ حکام کے مطابق کتاب اور ٹیبلٹ دونوں تدریس میں مفید ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...