بنگلہ دیش:حسینہ حامیوں کے درجن سے زائد مکانات نذرآتش

بنگلہ دیش:حسینہ حامیوں کے درجن  سے زائد مکانات نذرآتش

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کے ضلع ناریل میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے درجن سے زائد مکانات نذرآتش کردئیے گئے۔

 مقامی پولیس افسر شیخ تسنیم علی نے بتایا کہ حکمران جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے دو کارکنوں کی ہلاکت کے بعد مشتعل حامیوں نے مکانات میں توڑ پھوڑ اور آگ لگائی ۔ ایک مقامی رہائشی کے مطابق 50 مکانات متاثر ہوئے ۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور سیاسی تشدد پر قابو پانے کیلئے ہفتے کو سینکڑوں اضافی نیم فوجی اہلکار تعینات کردئیے ۔ پولیس کے مطابق 14 نومبر سے اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...