میکسیکو:امریکا کو مطلوب منشیات سمگلر گرفتار، سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر تھی

میکسیکو:امریکا کو مطلوب منشیات سمگلر  گرفتار، سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر تھی

میکسیکو سٹی(اے ایف پی)میکسیکو کی فوج نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے انتہائی مطلوب 10 مفرور افراد میں شامل منشیات سمگلنگ گروہ کے سربراہ فاؤستو ایسیدرو میزا المعروف چاپو ایسیدرو کو گرفتار کرلیا۔

وزارت دفاع کے مطابق ملزم کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایف بی آئی نے چاپو ایسیدرو کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر کر رکھا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...