پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ برٹش کولمبیا کے وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر
وکٹوریہ (دنیا نیوز)کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ کو وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر کر دیا گیا۔
ذیشان واہلہ کی تقرری صوبے کی نئی کنزرویٹو حکومت کی کابینہ میں کی گئی ہے ، نئی حکومت کی تقریبِ حلف برداری صوبائی دارالحکومت وکٹوریہ کے گورنمنٹ ہاؤس میں ہوئی، جہاں لیفٹیننٹ گورنر وینڈی کوکیا نے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔اس موقع پر ذیشان واہلہ نے بھی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments