یورپ :مہنگائی اور رہائشی بحران ، ہزاروں افراد کا احتجاج
پیرس، لزبن اور بارسلونا سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے ،جھڑپیں مظاہرین کا معاشی ریلیف، سستے مکانات، تنخواہیں ،پنشن بڑھانے کا مطالبہ
برسلز،لزبن ،بارسلونا (نیوز ایجنسیاں) یورپ بھر میں مہنگائی، مہنگے مکانات اور بنیادی سہولیات کے بحران کے خلاف پیرس، لزبن اور بارسلونا سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے ۔ مظاہرین نے معاشی ریلیف، سستے مکانات، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہرین نے بڑھتی قیمتوں اور سرکاری خدمات کی ناقص صورتحال کے خلاف مارچ کیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے آنسو گیس استعمال کی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے مہنگے کرایوں، کم تنخواہوں اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف مارچ کیا۔ احتجاج کی کال ملک کی بڑی ٹریڈ یونین تنظیم سی جی ٹی پی نے دی تھی۔ادھر کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں سابق کھلاڑی اور کوچ کرسٹیان یوسیپ پیریش کی نفسیاتی ہسپتال میں ہلاکت کے خلاف بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور طبی اداروں میں مریضوں کے تحفظ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments