کینیڈا :برفباری سے شاہراہوں پر آمدورفت متاثر، پروازیں تاخیر کا شکار
اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا کے مختلف علاقوں میں برف باری کے نئے سلسلے اور سرد ہواؤں کے باعث اہم شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے ،
کئی ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے ۔ موسمیاتی اداروں اور ٹرانسپورٹ حکام نے بتایا کہ برف جمنے اور کم حدِ نگاہ کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر جانے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments