نئی دہلی :مصدق ملک کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ، افسروں اور عملے سے ملاقات

 نئی دہلی :مصدق ملک کا پاکستانی ہائی کمیشن  کا دورہ، افسروں اور عملے سے ملاقات

نئی دہلی (اے پی پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے ہائی کمیشن کے افسروں اور عملے سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے ہائی کمیشن کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور مشن کے ارکان سے غیر رسمی گفتگو بھی کی ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...