8سالہ خلائی سفر کے بعد جاپانی یورپی خلائی مشن عطارد کے مدار میں داخل
پیرس (اے ایف پی)جاپان اور یورپ کا مشترکہ خلائی مشن ’’بیپی کولمبو‘‘ 8سالہ سفر کے بعد نظام شمسی کے سب سے چھوٹے سیارے عطارد کے مدار میں داخل ہوگیا۔
یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز نے نصف گھنٹے سے زائد انجن چلانے کے بعد مدار میں جگہ بنائی اور سائنسی معلومات کا تجزیہ شروع کردیا۔ 2018 میں روانہ ہونے والے چار ٹن وزنی خلائی جہاز نے اب تک 10 ارب کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا ہے ۔ مشن کے تحت جاپانی اور یورپی حصے 9 اور 10 دسمبر کو الگ ہوکر عطارد کے مقناطیسی میدان اور سطح کا مطالعہ کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments