یوکرین:روسی حملے ، 6 افراد ہلاک متعدد زخمی ،کئی ملبے تلے دب گئے
کیف (اے ایف پی)یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،
ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے بچوں سمیت مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے ۔ شمالی شہر ڈائمر میں روسی حملے سے پانچ منزلہ رہائشی عمارت جزوی طور پر منہدم ہوگئی، جہاں امدادی کارکنوں نے 3 لاشیں نکال لیں۔ ایک سپر مارکیٹ پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ، ایک مکان پر حملے سے ایک شخص جان سے گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments