لیبیا کے ساحل پر چند گھنٹوں میں 2بحری جہازوں پر ڈرون حملے

لیبیا کے ساحل پر چند گھنٹوں میں  2بحری جہازوں پر ڈرون حملے

طرابلس (اے ایف پی)لیبیا کے مشرقی حصے میں بن غازی کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

حکام کے مطابق اتوار کو ہونے والا یہ دوسرا حملہ تھا۔ اس سے چند گھنٹے قبل شہر کی بندرگاہ پر ایک روسی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔  مشرقی لیبیا کی انتظامیہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس سمندری ڈرونز کے ذریعے تجارتی جہاز پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے بعض ارکان زخمی ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...