امریکا سے ملک بدر مزید 25 تارکین وطن لائبیریا پہنچ گئے
مونروویا (اے ایف پی) امریکا سے ملک بدر کیے گئے مزید 25 تارکین وطن مغربی افریقی ملک لائبیریا پہنچ گئے ۔
لائبیریا کے کمیشن برائے بحالی و آبادکاری کے مطابق گروپ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر افراد کا تعلق جنوبی امریکا سے ہے ۔ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے تحت گزشتہ چار ماہ کے دوران ملک بدر کیے گئے افراد کی یہ تازہ ترین کھیپ ہے ۔ لائبیریا نے ایک سال کے دوران 1200 غیر ملکیوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ امریکا نے اس مقصد کے لیے لائبیریا کو 50 لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments