شام: 40کروڑ کیپٹاگون گولیوں سمیت منشیات کی بڑی کھیپ تلف
دمشق (اے ایف پی)شام میں حکام نے مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی بھاری مقدار میں منشیات تلف کردی،
جن میں 40 کروڑ کیپٹاگون گولیاں بھی شامل ہیں۔ تلف کی گئی منشیات میں 12 ٹن چرس، 2اعشاریہ3 ٹن بھنگ، 6 کلو ہیروئن اور 54 لاکھ دیگر نشہ آور گولیاں شامل تھیں۔ منشیات کی سمگلنگ اور تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی تباہ کردیا گیا۔ دوسری جانب لبنان کی فوج نے شام سے 264 کلو دھماکا خیز مواد سمگل کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments