بنگلہ دیش:ورکرز احتجاج، گارمنٹس صنعت کو42 کروڑ ڈالر نقصان

بنگلہ دیش:ورکرز احتجاج، گارمنٹس صنعت کو42 کروڑ ڈالر نقصان

317 فیکٹریاں متاثر ،برآمدی آرڈرز دوسرے ممالک منتقل :مینوفیکچررزتنظیم

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی گارمنٹس صنعت کو تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر مزدوروں کے احتجاج سے 42 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ گارمنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق احتجاج کے باعث 317 فیکٹریاں متاثر ہوئیں، جبکہ 25 کروڑ 40لاکھ ڈالر کے برآمدی آرڈرز دوسرے ممالک منتقل ہوگئے ۔ مزدوروں نے ماہانہ کم از کم اجرت 12 ہزار 500 ٹکا سے بڑھا کر 30 ہزار ٹکا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بنگلہ دیش دنیا کا دوسرا بڑا ملبوسات برآمد کرنے والا ملک ہے ۔ گارمنٹس کی صنعت سے سالانہ 38 ارب ڈالر آمدن ہوتی ہے اور 40 لاکھ سے زائد افراد روزگار سے وابستہ ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...