بیلجیئم:فضائی ٹریفک کنٹرولرز کی ہڑتال، تمام پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ
برسلز (اے ایف پی)بیلجیئم میں حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے خلاف فضائی ٹریفک کنٹرولرز کی ہڑتال کے باعث پیر کو تقریباً تمام پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ ہے ۔
فضائی ٹریفک کنٹرول کی کمپنی اسکائیز کے مطابق 23 نومبر کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک معمول کی خدمات معطل رہیں گی۔ صرف ہنگامی اور حفاظتی پروازوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ برسلز ایئرپورٹ نے کہا آنے اور جانے والی زیادہ تر پروازیں منسوخ کرنا پڑیں گی، جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments