2025:دنیا بھر میں 47ہزار خواتین اور لڑکیاں قتل

2025:دنیا بھر میں 47ہزار خواتین اور لڑکیاں قتل

60 فیصد کو اہلخانہ یا شریک حیات نے قتل کیا،افریقاسرفہرست رہا:اقوام متحدہ ایشیا 15 ہزار 100، امریکا 7 ہزار 400، یورپ میں 2ہزار 100خواتین قتل

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 47 ہزار سے زائد خواتین اور لڑکیاں اپنے قریبی رشتہ داروں یا شریک حیات کے ہاتھوں قتل ہوئیں، یعنی ہر گھنٹے تقریباً پانچ خواتین جان سے گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں قتل ہونے والی 78 ہزار خواتین اور لڑکیوں میں سے 60 فیصد کو اہل خانہ یا شریک حیات نے قتل کیا۔ افریقا 22 ہزار 100 ہلاکتوں کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ ایشیا میں 15 ہزار 100، امریکا میں 7 ہزار 400، یورپ میں 2 ہزار 100 اور اوشیانا میں 300 خواتین قتل ہوئیں۔ اقوام متحدہ نے گھریلو تشدد کی روک تھام پر زور دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...