برطانیہ: دو نوعمر لڑکیوں سے زیادتی پاکستانی نژاد شخص کو 24 سال قید

برطانیہ: دو نوعمر لڑکیوں سے زیادتی   پاکستانی نژاد شخص کو 24 سال قید

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دو نوعمر لڑکیوں کے خلاف جنسی جرائم اور منشیات فراہم کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر 55 سالہ پاکستانی نژاد محمد خالد کو 24 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہڈرزفیلڈ سے تعلق رکھنے والا ملزم 2020 میں پولیس تحقیقات کے دوران برطانیہ سے فرار ہوگیا تھا، جسے رواں سال 23 اپریل کو مانچسٹر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔محمد خالد نے 2003 سے 2006 کے دوران کرکلیز کے علاقے میں جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ لیڈز کراؤن کورٹ میں سات روزہ سماعت کے بعد جیوری نے اسے 8 الزامات میں مجرم قرار دیا۔ملزم پر ایک لڑکی کے ساتھ متعدد مرتبہ جنسی زیادتی اور حملے جبکہ دوسری کو منشیات فراہم کرنے کے الزامات ثابت ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...