میانمار :فوج کے فضائی حملے 3 روز میں ہلاکتیں 60 ہوگئیں
ڈیموسو(اے ایف پی)میانمار میں فوج کے دو فضائی حملوں کے نتیجے میں ہفتے کو تقریباً 30 افراد ہلاک ہوگئے ، جس کے بعد تین روز کے دوران بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 60 ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق شمال مشرقی علاقے موئے بائی میں شادی کی تقریب کے مقام پر بمباری سے تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مغربی ریاست رخائن میں ایک اور حملے میں 9 افراد جان سے گئے ۔ امدادی تنظیم کے سربراہ نے بتایا کہ شادی کی تقریب پر حملے میں 5 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے ۔ جمعرات کو وسطی علاقے میں فوجی حملے میں بھی 29 افراد مارے گئے تھے ۔ 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد میانمار خانہ جنگی کا شکار ہے ، جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments